بچوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہےْ نصیر خان، دنیا بھر میں سالانہ ایک کروڑ سے زائد بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوجاتے ہیں‘ چالیس فیصد اموات اسہال اور ملیریا سے ہوتی ہیں اور پچاس فیصد اموات کی وجہ حادثات بنتے ہیں ۔ وجوہات کے تدارک کے لئے حکومت نے ایمولائزیشن پروگرام شروع کرنے کے علاوہ بنیادی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت بہت سے پروگرام بھی شروع کئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2006 15:42

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے کہا ہے کہ بچوں کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ دنیا بھر میں سالانہ ایک کروڑ بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں سے چالیس فیصد اموات اسہال اور ملیریا سے ہوتی ہیں اور پچاس فیصد اموات کی وجہ حادثات بنتے ہیں ان تمام وجوہات کے تدارک کے لئے حکومت نے ایمولائزیشن پروگرام شروع کرنے کے علاوہ بنیادی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت بہت سے پروگرام بھی شروع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیل سائنسز (پمز) میں جاپان حکومت کے تعاون سے قائم کئے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن آپریشن تھیٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جاپان سفارت خانے کے سفیر ہیرو یو کی کشینو نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح پمز کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان تیسری دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر شرح پیدائش بہت زیادہ ہے حکومت نے اپنی ہیلتھ پالیسی کو صحت سب کے لئے کا عنوان دے کر اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ عوام کو ان کے گھروں کے قریب صہت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے خاص کر انہیں ملیریا ڈائریا کے علاوہ حادثات کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے بچانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں کیونکہ بچوں کی زیادہ تر اموات کا سبب یہ ہی وجوہات بنتی ہیں انہوں نے جاپان حکومت کی طرف سے اس نئے آپریشن تھیٹر کے قیام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن تھیٹر سے پاکستان اور جاپان کے درمیان قائم گہرے دوستانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے انہوں نے پمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ہسپتال کو ایک مثالی ہسپتال بنائیں گے جس کے لئے تین ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں ان میں بارہ منزلہ میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد جنوری میں رکھا جائے گا جڑواں شہروں کے پہلے برن یونٹ کا افتتاح فروری میں ہوگا جبکہ سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک سنٹر اپنا کام شروع کرچکا ہے جس میں اب تک چار آپریشن کامیابی سے کئے جاچکے ہیں جبکہ مشہور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کارڈیک سرجن ڈاکٹر حسنات بھی یہاں آکر آپریسن کریں گے انہوں نے کہا کہ جاپان کی طرف سے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے نو ماہ کے ریکارڈ عرصہ میں مکمل ہونے والا یہ بچوں کا آپریشن تھیٹر آج سے کام شروع کررہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جاپان پمز کے چلڈرن ہسپتال میں 714 ملین روپے سے مختلف منصوبے مکمل کرے گا اس موقع پر جاپان کے سفارت خانے کے سفیر ہیرو کی کشینو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپان کی طرف سے قائم کئے جانے والے اس تھیٹر کو جدید ترین طبی آلات سے مزین کیا گیا ہے جبکہ پمز ہسپتال کے لئے جاپان نے اپنے فنڈ کی مقدار بڑھاتے ہوئے 5.8 ملین ڈالر کردی ہے ہمارا پمز سے 1985ء سے تعلق قائم ہے جبکہ جاپان نے 230 بستروں پر مشتمل چلڈرن ہسپتال تعمیر کیا تھا جہاں پر اب تک تقریباً پچاس لاکھ بچوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ یہاں چار ہزار کامیاب آپریشن کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال پاک جاپان دوستانہ تعلقات کی زندہ مثال بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کو صحت کے شعبہ میں امداد کو ترجیح دیتا ہے اور سال 2001ء سے جاپان کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کا ایک تہائی حصہ صحت پر خرچ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال کو ہم اب تک 60.7 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرچکے ہیں جس سے مختلف منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :