پنجاب گورنمنٹ ہیپاٹائٹس سے بچائو اور علاج معالجہ کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے‘ڈاکٹر زین علی

جمعرات 19 اپریل 2018 15:05

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب گورنمنٹ ہیپاٹائٹس سے بچائو اور علاج معالجہ کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے عوام کو اپنے قریب ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیو رٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پنجاب نے 23اضلاع میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین سینٹر کا قیام عمل میں لایا، اِن خیالات اظہارمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر زین علی خاں اور ایڈمن اسسٹنٹ ذیشان حمید نے صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہر رشید چودھری کی قیادت میں سنٹر کا دورہ کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفدمیں چوہدری عرفان اعجاز ،محمد عاشق ،ڈاکٹر نیاز احمد چودھری ،رانامحمد نعمان خاں ،چوہدری عدنان اعجاز اور دیگر شامل تھے ایڈمن اسسٹنٹ ذیشان حمید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف PKLI کے پیٹرن انچیف ہیں پنجاب کے 23اضلاع میں ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ سینٹرز کا جال بچھا دیا ہے تاکہ عوام کو ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ اور ٹریٹمنٹ جن میں ادویات اور انجکشن مفت فراہم کی جارہی ہیں ذیشان حمیدنے وفد کوہیپاٹائٹس بی اور سی سے بچائو کے حوالہ سے احتیاتی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ معمولی بیماری کو صرف دوا کھانے سے کنٹرول کرنا چاہیے انجکشن کا استعمال کم سے کم کریں ،شیو حجام سے کروانے کی بجائے خود کریں یا اگر ضروری ہو توحجام سے نئے بلیڈ سے شیو کروائیں ،دانتوں کا علاج صرف صاف اور جراثیم سے پاک آلات سے کروائیں،اگر کسی مریض کوخون لگوانے کی ضرورت ہو تو صرف مستند بلڈ بنک سے تصدیق کروا کر لگوائیںانہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اِس پر عمل پیرا ہو کر ہم کئی ایک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی