ناموس رسالت کے منافی یا مسلمانوں کے اجتماعی عقیدہ سے متصادم قانون کا تصور بھی نہیں کر سکتے، وزیر اعظم گیلانی ،ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ پاکستانی قوانین کے مطابق طے کرینگے، کسی فرد یا گروہ کو اسلامی قوانین کی آڑ میں نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی،اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی قوانین کسی ایک شخص یا کسی ایک گروہ کی مرضی کے تابع نہیں،سب سے بڑا جہاد اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنا ہے ،اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، وطن عزیز میں قوانین کو اسلامی روح کے مطابق بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،یوسف رضا گیلانی کا حضرت سید اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرماں والے کے عرس کے موقع پر تقریب سے خطاب

پیر 28 فروری 2011 18:41

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے منافی یا مسلمانوں کے اجتماعی عقیدہ سے متصادم قانون کا تصور بھی نہیں کر سکتے، ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ پاکستان کے قوانین کے مطابق طے کریں گے، کسی فرد یا گروہ کو اسلامی قوانین کی آڑ میں نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلامی قوانین کسی ایک شخص یا کسی ایک گروہ کی مرضی کے تابع نہیں،سب سے بڑا جہاد اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنا ہے ،اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، وطن عزیز میں قوانین کو اسلامی روح کے مطابق بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، کسی کو اسلامی قوانین کی آڑ میں نفرت اور امتیازات کو ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں حضرت سید اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرماں والے کے عرس کے موقع پر تقرئب سے خطاب کر رہے تھے