بدین‘ جعلی کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی‘ 26 نمونے حاصل کرلئے گئے

جمعرات 14 دسمبر 2006 16:53

بدین (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14دسمبر2006 ) حکومت سندھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت نے بدین میں جعلی و ناقص کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں چھاپے مار کر ادویات کے 26 نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے روانہ کردیئے۔

(جاری ہے)

ضلعی افسر محکمہ زراعت محمد عالم نظامانی اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور زرعی ماہرین عبدالقادر، اسلام الدین راجپوت، محمد یوسف راحموں اور یوسف سومرو پر مشتمل ٹیموں نے ضلع بدین کے مختلف شہروں اور کھاد و زرعی ادویات کے ڈیلروں اور دکانوں پر چھاپے مار کر کھاد کے 10 نمونے اور 16 نمونے زرعی ادویات کے اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی کے لئے لیبارٹری ٹیسٹ کے ئے حیدرآباد اور ٹنڈو جام روانہ کردیئے ہیں۔