پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 36ویں روز بھی جاری، مریض پریشان

منگل 5 اپریل 2011 11:37

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 36ویں روز بھی جاری ہے۔ کئی مریض بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز حکومت پنجاب کی جانب سے خری الٹی میٹم کے باوجود کسی بھی ڈاکٹر نے ہڑتال ختم نہیں کی جس کے بعد مزید اکیس ڈاکٹروں کو برطرف کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد ایک سوتریسٹھ ہوگئی ہے۔ مسئلہ حل کرنے کےلئے حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے۔ ادھر جناح اسپتال لاہور کے ایم ایس کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :