پاکستان اور برطانیہ کا تعلیم ، صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، برطانوی وزیراعظم کا 40لاکھ پاکستانی بچوں کو تعلیمی سہولتیں دینے اور 2015 تک تجارتی حجم 5 ارب پاوٴنڈ تک بڑھانے کا اعلان، پاکستان سے تعلقات کبھی ختم نہیں ہونگے،پاکستان کو باہمی تجارت کے ذریعے غربت سے نکالنا چاہتے ہیں،ڈیوڈ کیمرون، انتہا پسندی کی بنیادی وجہ ناخواندگی ہے ،خطے میں امن کے قیام کو مستحکم بنانے کیلئے تمام ملکوں کوتعاون کرنا ہوگا، گیلانی،سٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد وزیراعظم گیلانی اور برطانوی وزیراعظم کی میڈیا سے بات چیت

منگل 5 اپریل 2011 16:59

پاکستان اور برطانیہ نے تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے 40لاکھ پاکستانی بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے اور 2015 تک پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم پانچ ارب پانڈ تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے پاکستان سے تعلقات کبھی ختم نہیں ہونگے،پاکستان کو باہمی تجارت کے ذریعے غربت سے نکالنا چاہتے ہیں، دہشت گردی سے پاکستان اور برطانیہ دونوں متاثر ہیں،پاکستان کی کامیابی برطانیہ کے مفاد میں ہے ، پاکستان کی ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے،اگر پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کے لئے درخواست دی تو آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کی بنیادی وجہ ناخواندگی ہے۔

(جاری ہے)

خطے میں امن کے قیام کو مستحکم بنانے کیلئے تمام ملکوں کوتعاون کرنا ہوگااور پاکستان کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔دونوں وزراء اعظم منگل کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد میڈیا سے مشترکہ طور پر بات چیت کر رہے تھے،قبل ازیں دونوں وزرا اعظم کی ون آن ون ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا