صوبائی حکومت ،ینگ ڈاکٹرز میں تنازعہ،مریض 37ویں روز بھی مسیحائی کے منتظر

بدھ 6 اپریل 2011 13:31

پنجاب کے غریب مریضوں پر کوئی ترس کھانے والا نہیں ہے۔ صوبائی حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ برقرار ہے۔مریض سینتیسویں روز بھی مسیحائی کے منتظرہیں۔راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ تمام شعبوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کھلے ہیں جہاں سینئر ڈاکٹرز فرائض انجام دے رہے ہیں۔گجرات میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بیس مریضوں کے آپریشن نہ ہوسکے۔ جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح گجرات میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجہ اور چیک اپ نہ ہونے پر آوٹ ڈور مریض شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :