پنجاب حکومت اورینگ ڈاکٹرزمیں معاملات حل نہ ہوسکے ، 37 ویں روز بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری ،مزید کئی مریض دم توڑ گئے ،مریض اوران کے لواحقین پریشان

بدھ 6 اپریل 2011 18:07

پنجاب حکومت اورینگ ڈاکٹرزمیں معاملات حل نہ ہوسکے ۔ 37 ویں روز بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری ہے جس سے مزید کئی مریض دم توڑ گئے ۔ینگ ڈاکٹروں نے آوٴٹ ڈور کے بعد آٹھ روز سے ان ڈور اور ایمرجنسی وارڈازمیں بھی کام بندکررکھا ہے ، طبی امداد نہ ملنے سے کئی مریض اور زخمی جان کی بازی ہاررہے ہیں ۔مریض اوران کے لواحقین پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک طرف وہ ڈاکٹروں کوقاتل کہہ رہے ہیں تودوسری حکومت کے رویہ سے بھی سخت نالاں نظرآتے ہیں ۔

دنیا نیوز کی اپیل پر ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اور ملتان کے انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں ہڑتال ختم کر دی ہے ۔ فیصل آبادمیں انتظامیہ کسی حد تک متبادل انتظامات کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔لائیڈ ہسپتال ،سول ہسپتال ،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد اور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مطلوبہ تعداد میں ڈاکٹرز تعینات کرکے ایمرجنسی وارڈز کھول دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :