جاپان پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے 3.85 ملین ڈالر کی امداد فراہم کریگا۔امدادی رقم سے 2007ء کے دوران پولیو کیخلاف ویکسینیشن کیلئے 28 ملین پولیو ویکسینز خریدی جائیں گی‘ معاہدے پر دستخط ہوگئے

جمعہ 15 دسمبر 2006 13:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 26ستمبر2006) حکومت جاپان پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے 3.85 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا جس سے مجموعی طور پر 28 ملین پولیو ویکسینز خریدی جائیں گی جو 2007ء کے دوران ویکسینیشن کے عمل میں استعمال کی جائیں گی۔ اس امداد کے بعد حکومت جاپان 1996ء سے اب تک پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لئے ستر ملین ڈالر کی امداد فراہم کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جمعہ کو حکومت جاپان اور یونیسف کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے معاہدے پر جاپانی سفیر سیجی کوجیما اور یونیسف کی طرف سے ٹیرے ٹوڈسن نے دستخط کئے اس موقع پر وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان‘ سیکرٹری ہیلتھ سید انور محمود اور وزارت صحت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس معاہدے کے بعد دس سال کے دوران پولیو کے پاکستان سے خاتمے کے لئے جاپانی امداد ستر ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 3.85 ملین ڈالرز فراہم کئے جائیں گے جس سے 28 ملین پولیو ویکسینز خرید کر 2007ء میں ملک میں پولیو ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :