چیف سیکرٹری سرحد کا ضلعی ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات میں اضافے پر اظہار برہمی

جمعہ 15 دسمبر 2006 16:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15دسمبر2006 ) چیف سیکرٹری سرحد نے ضلعی ہسپتالوں میں مریضوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلعی ہسپتال ڈیرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پشاور میں چیف سیکرٹری سرحد اعجاز قریشی کی خصوصی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی سی او ڈیرہ خداداد محسود اور ایم ایس مفتی محمود ہسپتال سید چراغ حسین شاہ اور پرنسپل گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر ہمایوں شاہ نے شرکت کی چیف سیکرٹری سرحد نے ای ڈی او صحت ڈاکٹر عاشق سلیم اور ایم ایس ڈیرہ ڈاکٹر جہانزیب گنڈہ پور کی اس اہم اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا ضلعی ہسپتال میں سرکاری سرائے تعمیر کرنے کے متعلق بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر چیف سیکرٹری اعجاز قریشی نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث ضلعی ہسپتال میں وسائل کے مطابق تعمیراتی کام ہونا چاہئے تھوڑے حصے کو گرایاجائے اور اس کی تعمیر کی جائے۔