”روزی دنیا سے روٹھ گئی“

فلم، ٹیلی ویژن اورسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ معین اختر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،کامیڈی کی دنیا میں لازوال کرداراداکئے، ان کاخلامدتوں پورانہیں ہوگا،ساتھیوں کاخراج عقیدت

جمعہ 22 اپریل 2011 20:25

فلم، ٹیلی ویژن اورسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ معین اختر جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ان کی عمر61سال تھی اپنے کیریئرمیں انہوں نے کامیڈی کے ساتھ ساتھ کئی سنجیدہ کردار بھی ادا کئے وہ دنیابھرمیں پاکستان کی پہچان سمجھے جاتے تھے معین اختر24دسمبر1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن پر وہ 6ستمبر1966ء کو ایک اداکار کے طورپرمتعارف ہوئے اور اس کے بعدوہ ترقی کی منزل طے کرتے ہوئے شوبز کی دنیا کی پہچان بن گئے ٹیلی ویژن ڈراموں کے دوران انورمقصود ،بشریٰ انصاری جبکہ سٹیج پرعمر شریف کے ساتھ انہوں نے لازوال ڈرامے کئے لوگ ان کے ڈراموں کے شدت سے منتظر رہتے تھے ان کے مشہور ڈراموں میں روزی، مکان نمبر47، ہاف پلیٹ،فیملی 93،عید ٹرین، سچ مچ،بکراقسطوں پر اوردیگر شامل ہیں جبکہ ٹی وی پرانورمقصود کے ساتھ ان کا پروگرام ”لوزٹاک“انتہائی مقبول رہا معین اختر کو اپنے کیریئر کے دوران اپنے شو میں پاکستان کے متعدد صدور اوردیگرشخصیات کو مدعوکیا۔

(جاری ہے)

جن میں صدریحییٰ خان ،وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو،صدرجنرل ضیاء الحق،صدرغلام اسحاق خان ،اردن کے شاہ حسین شامل ہیں

متعلقہ عنوان :