وزیراعظم گیلانی سے چوہدری برادران کی ملاقات ،ق لیگ کے ناراض وزراء کے قلمدان تبدیل،ریاض پیرزادہ کو وزیر صحت بنا دیا گیا

اتوار 8 مئی 2011 16:23

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر وزیر چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔ جس میں حکومتی معاملات اور ملکی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیر کے روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے پالیسی بیان پر تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات میں چوہدری برادران نے قاف لیگ کے وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بات کی ہے ۔ وزیراعظم گیلانی نے چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد قاف لیگ کے ناراض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے اور ریاض پیر زادہ کو وزیر صحت بنادیا