ایڈز کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اور پالیسی میں تسلسل کو یقینی بنایا جارہا ہے ،نصیر خان،وفاقی وزیر صحت نے عالمی بینک کے حکام اور ڈائریکٹر برائے انسانی ترقی کو صحت کے شعبہ میں پیش رفت سے آگاہ کیا

ہفتہ 16 دسمبر 2006 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2006ء) وفاقی وزیر صحت محمد نصیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں ایڈز کی بیماری کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اور تسلسل کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ بیماری وباء کی صورت میں نہ پھیل سکے انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں عالمی بینک کے ڈائریکٹر برائے انسانی ترقی جولیان شوتیز کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں بتائی اجلاس میں پاکستان میں صحت شعبہ میں پیش رفت خاص طورپر عالمی بنک کی امداد س شروع کئے جانے والے والے مختلف پروگرامز ایچ آئی وی سپلیمنٹری فنانسنگ اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز پروگرام پر غوروخوض کیا گیا وفاقی وزیر صحت نے واضح کیا کہ نیشنل پروگرام پر مربوط طریقے کیلئے فنڈز کی فراہمی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں ایڈز کی روک تھام کیلئے بیماری کے حوالے سے عوام کے رویئے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے تاکہ اس بیماری یا مرض کو نہ چھپائیں اور اس کا بروقت علاج کروائیں تاکہ مریضوں کے شریک حیات اور دیگر رشتہ دار بیماری میں مبتلا نہ ہوں ، اجلاس کے دوران عالمی بین کے مشن نے پاکستان میں بینک کے فنڈز کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا اور صحت کے شعبہ کیلئے مزید مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت سید انور محمود نے ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جن میں آئندہ مالی سال کے دوران امداد کی ضرورت پیش آسکتی ہے سیکرٹری صحت نے مزید بتایا کہ عوام میں ایڈز کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر شعوروآگاہی کیلئے مہم چلائی جائے گی اور اس سلسلہ میں ضعلی ناظمین کی کانفرنس منعقد کی جائے گی اجلاس میں سیکرٹری صحت سید انور محمود ، سینیٹر جوانئٹ سیکرٹری ہیلتھ مسز سائرہ کریم اور ملیریا کی روک تھام ، بنیادی صحت ، ایل ایچ وی پروگرام ، ویمن ہیلتھ پراجیکٹ کے سربراہوں اور عالمی بینک کے کئی دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :