دنیامیں ہرسال چارملین افراد سگریٹ نوشی کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹرطارق محمود تاثیر

اتوار 17 دسمبر 2006 11:36

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17دسمبر2006 ) مریضوں کی فلاحی تنظیم تاثیر پیشنٹس ویلفیئرسوسائٹی کے چیئرمین حکیم وڈاکٹرطارق محمود تاثیر نے کہاہے کہ پاکستان کی32فیصد آبادی سگریٹ نوشی کی بد عادت کا شکار ہے اوردنیا بھر میں ہر سال مرنے والوں میں چارملین ایسے افراد شامل ہوتے ہیں جن کی موت کا بنیادی سبب سگریٹ نوشی ہے تاثیر لیبارٹریز کی فری ایڈوائزری سروس میں لوگوں کی ایک اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک حالیہ سروے کے مطابق ساؤتھ ایشیاء کے ممالک میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں لوگ پندرہ سال کی عمر سے لے کرپچاس سال کی عمر تک اوراس سے بھی زیادہ دیر تک سگریٹ نوشی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ماہرین کی رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکونوشی کرنے والی عورتیں مخصوص امراض کا شکار ہوسکتی ہیں لہذا خواتین کو خاص طورپر سگریٹ نوشی سے گریز کرناچاہیے انہوں نے لوگوں سے کہاکہ مسلسل سگریٹ نوشی انسانی ہڈیوں اورجوڑوں کو متاثر کیے بناء نہیں رہتی اورتمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کا کینسر السر آنکھوں کے امراض اورکمردرد جیسے کئی عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ سگریٹ پینے والے افراد کے بالوں کی رنگت پھیکی پڑنے کے علاوہ وہ گنجے پن کا شکار بھی ہوجاتے ہیں لہذا اس بدعادت سے دوررہنا صحت کی علامت ہے اورلوگوں کوچاہیے کہ وہ سگریٹ نوشی سے ہر ممکن حد تک گزیزکریں حکیم وڈاکٹر طارق محمود تاثیر نے سماجی بہبود کی تنظیموں اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ لوگوں کوتمباکونوشی پر ابھارنے والے اشتہارات پر مکمل پابندی لگانے میں اپنا کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :