پشاور، متنی بازار میں دھماکہ، 7افراد جاں بحق، 11زخمی ،7 گاڑیو ں کو شدید نقصان پہنچا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ،صدر اور وزیراعظم کا اظہار مذمت، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم گیلانی

اتوار 5 جون 2011 16:06

پشاور کے علاقے متنی بازار میں دھماکے سے 7افراد جاں بحق11 زخمی ہو گئے جبکہ 7 گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا-تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کالا خیل اڈے کے قریب متنی بازار کے علاقہ میں ایک پک اپ وین میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے گئے ہیں-دھماکے کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا - ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چار لاشیں اور چھ زخمی پہنچائے جا چکے تھے - دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ایس پی کالام خان نے تین افراد کے جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جس گاڑی میں دھماکہ ہونے کا شبہ ہے اس کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے