امریکہ کا قبائلی علاقوں میں صحت کی بنیادی سرکاری اداروں میں کرپشن جاری ہے، وزیر اعلی سندھ،ایک کرپٹ آدمی کو پکڑنے سے 440 وولٹ کا کرنٹ لگتا ہے،جب تک اس منصب پر ہوں کرپشن کیخلاف مہم جاری رکھونگا، تقریب سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2006 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2006ء) وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن جاری ہے اور ہم کرپشن کو نہیں چھپائیں گے البتہ یہ کرپشن کون کررہا ہے وہ چاہے میں خود بھی کیوں نہ ہوں انہیں ہر صورت میں پکڑا جائے۔ انہوں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں 21 سنچری بزنس اینڈ اکنامکس کلب کی جانب سے ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کی 70 ویں برتھ ڈیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر مجید عزیز، وزیر اعلی کے مشیر طارق حسن، ایس ایم منیر، صلاح الدین حیدر، میاں زاہد حسین اور دلاور آغا نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ایک کرپٹ آدمی کو پکڑنے سے 440 وولٹ کا کرنٹ لگتا ہے لیکن جب تک میں اس منصب پر ہوں اس وقت تک کرپشن کے خلاف مہم جاری رکھوں گا، ویسے بھی کرپٹ لوگوں میں اب خوف پیدا ہورہا ہے، وہ لوگ کرپشن چھپ کر کررہے ہیں جس کی وجہ سے کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے، انہوں نے کہاکہ اگر میں نے صوبے میں برائی کا ایک فیصدل بھی خاتمہ کیا تو میں سمجھوں گا کہ وہ میری نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگ کرپشن کرنے سے باز نہیں آتے، ہم سوچتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو چمگادڑ کی طرح لٹکائیں یا پھر دوسروں کو لٹکا دیکھ انہیں عبرت دلائیں، کرپٹ افراد کی پکڑ دھکڑ سے بھی لوگ خوف کھاتے ہیں، 75 فیصد کرپٹ افراد صرف خوف سے کرپشن چھوڑ سکتے ہیں لیکن سب کو سولی پر لٹکایا نہیں جاسکتا، انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم نے دوستانہ تجارتی پالیسیاں بنائی ہیں اور تاجر برادری متحد ہوکر بہت سے فائدے حاصل کرسکتی ہے، سیاست میں اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں اور دوستیاں دشمنی میں تبدیل ہوجاتی ہیں جبکہ الیکشن کے بعد بھی دشمنیاں ختم ہونے کے بجائے چلتی رہتی ہیں لیکن خوشی ہے کہ تاجر برادری الیکشن کے بعد متحد ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں اور حکومت صنعتی علاقوں کے مسائل کررہی ہے، نوری آباد جو عنقریب کرایچ سے مل جائے گا، وہاں کے مسائل پر توجہ دی ہے، کراچی پر بہت دباؤ ہے اس لئے نوری آباد میں نئی صنعتیں قائم ہوں تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے، نوری آباد کے مسائل حل ہورہے ہیں اور سینیتر امی دادا بھائی نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے اس کے علاوہ سائٹ میں ترقیاتی کام کے لئے حکومت نے رقم دی ہے اور اگر کام نہ ہوں تو صنعتکار ہمیں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر کی جس طرح ان کے دوست سالگرہ کی تقریب منعقد کررہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ سالگرہ تقریبات کی ایڈوانس بکنگ ان کے اگلے جنم تک چلے گی۔

متعلقہ عنوان :