صومالی قزاقوں سے رہائی پانے والا جہاز کا ایندھن ختم،ایم وی سوئز جہاز سمندر کے رحم و کرم پر،جہاز کا بوائلر بھی کل رات سے خراب،عملے کے2ارکان کی طبیعت بھی خراب

ہفتہ 18 جون 2011 18:18

صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والا جہاز ایم وی سوئز ایک بار پھر مشکل میں ہے ۔ ایندھن ختم ہونے کے باعث جہاز سمندر کے رحم و کرم پر ہے اور عملے کے دو ارکان کی طبیعت بھی خراب ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی کارکن انصار برنی کا کہنا ہے کہ ایم وی سوئز کا بوائلر گزشتہ رات سے خراب ہے اور ڈیزل بھی ختم ہو چکا ہے ۔ پی این ایس بابر جنگی جہاز ہے وہ ایم وی سوئز کے قریب نہیں جا سکتا ۔ انصار برنی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شپنگ کمپنی کو فیول پہنچانے کے لئے رابط کیا ہے ۔ پاکستانی نیوی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ جہاز کے عملے کو بحفاظت لانے کے لئے مزید اقدامات کرے