ای سی سی نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورو ں پرآٹا پر4روپے،گھی پر15روپے اوردالوں وبیسن پر10روپے فی کلورعایت دینے کی منظوری دیدی، شوگرملزایسوسی ایشن سے 50ہزارمیٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تجویزمسترد ،نندی پورگوجرانوالہ کے 425میگاواٹ بجلی کے منصوبے کیلئے نقصانات پرچارجزوصول نہ کرنے کافیصلہ

بدھ 20 جولائی 2011 20:36

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورو ں پرآٹا پر4روپے،گھی پر15روپے اوردالوں وبیسن پر10روپے فی کلورعایت دینے کی منظوری دیدی ہے جبکہ شوگرملزایسوسی ایشن سے 50ہزارمیٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تجویزمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر تک چینی کے ذخائراطمینان بخش ہیں اورنندی پورگوجرانوالہ کے 425میگاواٹ بجلی کے منصوبے کیلئے نقصانات پرچارجزوصول نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ای سی سی کااجلاس بدھ کو یہاں خزانہ اوراقتصادی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں رمضان پیکج کی منظوری سمیت مختلف امور کاجائزہ لیاگیا، ان میں گلگت وبلتستان میں گندم کی فروخت پر رعایت کی سمری بھی شامل تھی ای سی سی نے اصولی طورپر اس سے اتفاق کرتے ہوئے اس کمیٹی بنانے کافیصلہ کیا جو سبسڈی پر عملدرآمد کیلئے نظام مرتب کریگی اور اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس سے ذخیرہ اندوزوں کی بجائے صرف عوام کو فائدہ پہنچے ۔ای سی سی کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا جس میں رمضان پیکج خاص طورپر قابل ذکر ہے