کراچی،لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی،بچی سمیت3افراد جاں بحق ،ایک درجن سے زائد زخمی، کئی ملبے تلے دب گئے

جمعرات 4 اگست 2011 17:29

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع موسی لین میں5منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے بچی سمیت 3افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد تاحال ملبے تلے دب گئے۔لیاری کے علاقے بغدادی کی موسی لین کوثر مسجد کے قریب گلی نمبر6میں واقع5منزلہ رہائشی عمارت جمعرات کی صبح خستہ حالی کے باعث زمین بوس ہوگئی۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایدھی فاونڈیشن، چھیپا ویلفیئر، خدمت خلق فاونڈیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔

علاقے کے رہائشی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام میں حصہ لیا،ملبہ اٹھانے کے لئے مشینری اور ماہرین بھی امدادی کام میں شریک ہوئے تاہم علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اہل محلہ کے مطابق کے تاحال ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :