کراچی،لیاری میں واقع موسی لین میں5منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ،خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی، متعدد افراد تاحال ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری

جمعرات 4 اگست 2011 23:01

کراچی میں‌لیاری کے علاقے بغدادی کی موسی لین کوثر مسجد کے قریب گلی نمبر6میں واقع بوسیدہ عمارت ”قَصرِ رُقَیہّ“ منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا اور مقامی انتظامیہ سمیت بڑی تعداد میں امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

علاقے کے رہائشی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام میں حصہ لیا،ملبہ اٹھانے کے لئے مشینری اور ماہرین بھی امدادی کام میں شریک ہوگئے۔ تاہم علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اہل محلہ کے مطابق کے تاحال ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ ان کے عزیز اقارب جائے حادثہ پہ اپنے پیاروں کی خیریت کے لئے دیوانہ وار گھماتے دکھائی دیئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا

متعلقہ عنوان :