سیالکوٹ: کشمیر روڈ پر تین منزلہ عمارت گرگئی ، کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ، ملبہ ہٹانے کا کام جاری

منگل 9 اگست 2011 12:24

سیالکوٹ میں کشمیرروڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب تین منزلہ کمرشل عمارت گرگئی ۔ جس میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے دو افراد کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال کرعلامہ اقبال اسپتال منتقل کردیا۔ امدادی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گلف مارکیٹ میں بارشوں کے باعث عمارت میں دراڑیں نظر آنے پر مارکیٹ میں دوکانداروں کی طرف سے انتظامیہ کو بلڈنگ کی خستہ حالی کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی جس پر عمارت کو خطرناک قرار دے کر اسے فوری طور پر گرانے کا کہا گیا تھا۔ گرنے والی عمارت کے قریب دوعمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے