بھارت نے دریا میں پانی چھوڑ دیا، قصور کے متعدد دیہات زیرآب،بدین میں نہروں کے شگاف پر نہ ہو سکے،بیماریاں پھوٹ پڑیں

بدھ 17 اگست 2011 16:56

) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ۔ جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی سے قصورکے دیہات فتی والا، بھکی، دولہ، نگر، مستے کی، بوڑھا سنگھ ،دونہ، میو کے اور گلنچر سمیت متعدد گاوٴں زیر آب آگئے ہیں۔ مساجد میں اعلان کرکے لوگوں کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی طرف سے ریلیف کیمپ تو قائم کردیے گئے ہیں لیکن سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے انتظامات تاحال دکھائی نہیں دے رہے ۔ ادھرایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بدین متعدد سیم نالوں اورنہروں کے شگاف پر نہ ہو سکے ، شگافوں سے مسلسل پانی کا بہاو شہروں اور دیہاتوں کی جانب جاری۔ بدین میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپوں میں گندگی اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گیسٹرو، ڈائریا ، ملیریا و دیگر جلدی اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، محکمہ صحت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے

متعلقہ عنوان :