"دس از ہیپاٹائٹس " ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کاعالمی دن کل کومنایاجائیگا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:13

"دس از ہیپاٹائٹس " ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کاعالمی دن کل کومنایاجائیگا
فیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کاعالمی دن 28 جولائی ہفتہ کو منایاجائیگا،اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ،ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس ، محکمہ صحت حکومت پنجاب ، لیور آرگنائزیشن پاکستان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ،سیو دی لیور فائونڈیشن اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے تمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل وضلعی ہیڈکوارٹرزپر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا،جس کامقصد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو شعور وآگاہی فراہم کرناہے ، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد اور الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکے ماہرین طب نے بتایاکہ اس بار ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کاعنوان " یہ ہیپاٹائٹس ہے " (دس از ہیپاٹائٹس ) ہے،انہوںنے بتایاکہ پاکستان سمیت دنیابھر میں ہیپاٹائٹس بی و سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور اب تک دنیا بھر میںتقریباً 500ملین افراد ہیپاٹائٹس بی و سی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ دنیابھرمیں ہر سال اس مر ض کے باعث جاںبحق ہو نے والوں کی تعداد 15لاکھ تک پہنچ چکی ہے،انہوںنے بتایاکہ مختلف اداروں کی جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر 10سے 12میں سے ایک شخص کسی نہ کسی طرح ہیپاٹائٹس بی یا سی کے مرض میں مبتلاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ عالمی دن کے موقع پر ہیپاٹائٹس کے متعلق پریوینشن ، ڈائیگناسز، ٹریٹمنٹ کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرتے ہوئے آگاہی فراہم کی جائیگی۔ انہوںنے بتایاکہ جگر کا مرض لیور کینسر ، لیور فیلیورسمیت دیگر پیچیدگیاں بھی پیداکررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام افراد اس سلسلہ میں آگاہ رہیں اور کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہوتے ہی جگر کے مرض سے بچنے کیلئے مستند ڈاکٹر سے رابطہ کیاجائے۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کریگاجبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیاجائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی