جنرل ہسپتال کے شعبہ سرجیکل میں ٹیم ورک اور بہتر ورکنگ ماحول کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

جنرل ہسپتال کے شعبہ سرجیکل میں ٹیم ورک اور بہتر ورکنگ ماحول کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) جنرل ہسپتال شعبہ سرجیکل کے زیر اہتمام اپنی نوعیت آپ کی پہلی تربیتی ورکشاپ Group Dynamics and Conflict Management"-"منعقد کرائی گئی جس میں ڈاکٹرز ، نرسسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی باہمی مشاورت اور ورکنگ کے حوالے سے مختلف سیشن ہوئے، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل کی سربراہی میں ورکشاپ کے شرکاء کو ڈیوٹی اوقات کے دوران مل جل کر کام کرنے کے حوالے سے لیکچرز دیئے گئے جن میں مریضوں سے دوستانہ ماحول کو یقینی بنانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر عمرا ن کھوکھر نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کا ماحول مریضوں کی صحت یابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور تمام سٹاف کواس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، ورکشاپ میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر آغا شبیر علی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا جن کی حوصلہ افزائی سے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ اپنی طرز کی پہلی ورکشاپ پہلے مرحلے میں سرجیکل ڈیپارٹمنٹ میں رکھی گئی ہے جس کا دائرہ کار دیگر شعبوں میں بھی بڑھایا جائیگا ، اس عمل سے ہسپتال کے عملے کے باہمی تعلقات اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ڈاکٹرز ، نرسسز اور میڈیکل سٹاف کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہو گا، پروفیسر فاروق افضل نے اس ورکشاپ کو پیشہ ورانہ سرگرمیوں کیلئے اہمیت کا حامل قرار دیا اور شرکاء کیلئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی