پاکستان نے آپریشن اسامہ میں جعلی انسداد پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹرشکیل کی امریکہ حوالگی مستردکر دیا

پیر 5 ستمبر 2011 16:34

پاکستان نے اسامہ بن لادن کی تلاش کے لئے جعلی انسداد پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پاکستانی شہریت ختم کرکے امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔اعلیٰ پاکستانی حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر آصف زرداری سے فون پر رابطہ کیا اور پیشکش کی کہ پاکستان ڈاکٹر شکیل آفریدی کی شہریت ختم کردے اور اسے امریکا بھجوا دیا جائے ۔

(جاری ہے)

امریکا خدمات کے صلے میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی شہریت دینے پر تیار ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے امریکا پر واضح کردیا گیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پاکستانی شہریت ختم کی جائے گی اور نہ ہی اسے امریکا کے حوالے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کا معاملہ پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کے سامنے ہے اور اگر کمیشن نے طلب کیا تو شکیل آفریدی کو اس کے سامنے پیش کرنا ہوگا