حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ،یہ وقت لوگوں کے عیب ڈھونڈ کر سیاست کرنے کا نہیں ، صدر زرداری،نواز شریف لاہور میں جلسے کرنے کی بجائے سندھ میں آکر سیلاب زدگان کی مدد کریں، عوام کو ان کی تقریروں کی نہیں ڈینگی کیلئے تدبیروں کی ضرورت ہے،قوموں پر آزمائشیںآ تی ہیں ،فوج و دیگر قومی اداروں پر تنقید کے بجائے مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے،میاں صاحب خدارا ہوش کے ناخن لیں یہ نہ ہو کہ وہ وقت آ جائے کہ نہ آپ مجھے اپنی کھولی میں بلا سکیں نہ میں آپ کو اپنی کھولی میں، لغاری کی عنایت کردہ دو تہائی اکثریت بھی جمہوریت کو نہ بچا سکی تھی ،بیان

جمعرات 8 ستمبر 2011 15:23

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، یہ وقت لوگوں کے عیب ڈھونڈ کر سیاست کرنے کا نہیں ، نواز شریف لاہور میں جلسے کرنے کی بجائے سندھ میں آکر سیلاب زدگان کی مدد کریں، عوام کو ان کی تقریروں کی نہیں ڈینگی کیلئے تدبیروں کی ضرورت ہے،قوموں پر آزمائشیںآ تی ہیں اور ایسے وقت پر فوج و دیگر قومی اداروں پر تنقید کے بجائے مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے،میاں صاحب خدارا ہوش کے ناخن لیں یہ نہ ہو کہ وہ وقت آ جائے کہ نہ آپ مجھے اپنی کھولی میں بلا سکیں نہ میں آپ کو اپنی کھولی میں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، نواز شریف کو لاہور میں تقریروں کی بجائے عوام کی مدد کیلئے سندھ آنا چاہئے، میاں محمد نواز شریف اور دیگر سیا ستدان ملک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے کردار ادا کریں، یہ وقت لوگوں کے عیب ڈھونڈ کر سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ڈینگی کا علاج دریافت کرنے کا ہے، میاں نواز شریف لاہور میں جلسے کرنے کے بجائے سندھ میں آ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں، ہر چیز وقت پر اچھی لگتی ہے ہر وقت کے لڑائی جھگڑے سے عوام تنگ آ چکے ہیں، عوام کو انکی سیاسی تقریروں کی نہیں بلکہ ڈینگی کیلئے تدبیروں کی ضرورت ہے۔