صدر زرداری کا بان کیمون کو ٹیلیفون،صدر کا سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کا مطالبہ،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ،یہ وقت لوگوں کے عیب ڈھونڈ کر سیاست کرنے کا نہیں ، صدر زرداری،نواز شریف لاہور میں جلسے کرنے کی بجائے سندھ میں آکر سیلاب زدگان کی مدد کریں، عوام کو ان کی تقریروں کی نہیں ڈینگی کیلئے تدبیروں کی ضرورت ہے،جاری بیان

جمعرات 8 ستمبر 2011 21:45

صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی سطح پر امدادی مہم چلائے ۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایا کہ انہوں نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے جہاں شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں فصلیں تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔

ان کی بحالی حکومت کیلئے چیلنج ہے اس سلسلے میں انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ عالمی سطح پر امدادی مہم چلائے ۔ صدر نے سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے صدر مملکت آصف علی زرداری ایک جاری بیان میں‌کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، یہ وقت لوگوں کے عیب ڈھونڈ کر سیاست کرنے کا نہیں ، نواز شریف لاہور میں جلسے کرنے کی بجائے سندھ میں آکر سیلاب زدگان کی مدد کریں، عوام کو ان کی تقریروں کی نہیں ڈینگی کیلئے تدبیروں کی ضرورت ہے،قوموں پر آزمائشیںآ تی ہیں اور ایسے وقت پر فوج و دیگر قومی اداروں پر تنقید کے بجائے مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے،میاں صاحب خدارا ہوش کے ناخن لیں یہ نہ ہو کہ وہ وقت آ جائے کہ نہ آپ مجھے اپنی کھولی میں بلا سکیں نہ میں آپ کو اپنی کھولی میں