ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ہفتہ 10 ستمبر 2011 11:36

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دو ہزار چارسواکتالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور میں مریضوں کی تعداد دوہزار دو سوباون ہے ۔ ڈینگی سے لاہور میں ڈاکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ ملتان میں ڈینگی کے اکتیس کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے متعدد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ۔صوبہ سندھ میں بھی ڈینگی کے سات کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے چھ کاتعلق کراچی اور ایک کا تعلق سکھر سے ہے ۔ خیبر پختونخوا کے گیارہ اضلاع میں چون افراد ڈینگی سے متاثرہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :