ٹی وی پر ملنے والے زرداری صاحب کے حکم پر نوابشاہ آیا ہوں، صدر صاحب بھی عوام کیلئے وقت نکالیں، نواز شریف ،ملک کے سربراہ کو فرض کی ادائیگی میں کھولیوں سے نہیں ڈرنا چاہئے،کراچی کا امن برباد کرنیوالے تمام چہرے سامنے آنے چاہئیں، کراچی دلوں میں بستا ہے، سیاست بھول جائیں اور ملک کو بچائیں، پی اے سی کے کام کو اگر سبو تاژ کیا گیا تو اس کیخلاف احتجاج کرینگے، الطاف حسین نے مواد ڈھونڈ کر ہم پر تنقید کی،حکومت متاثرین کی مدد کیلئے آیا ہوں، الزام تراشی کیلئے نہیں،سندھ حکومت پر تنقید نہیں کرونگا،نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 ستمبر 2011 17:48

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فرض کی ادائیگی میں کھولیوں سے نہیں ڈرنا چاہئے،تمام چہرے سامنے آنے چاہئیں جنہوں نے کراچی کا امن برباد کیا، کراچی ہمارے دلوں میں بستا ہے، سیاست بھول جائیں اور ملک کو بچائیں، ملک بچانے اور کراچی میں امن کیلئے ہر کر دار ادا کر ینگے،پی اے سی کے کام کو اگر سبو تاژ کیا گیا تو اس کیخلاف احتجاج کیا کرینگے، الطاف حسین نے مواد ڈھونڈ کر ہم پر تنقید کی، سپریم کورٹ کراچی میں بدامنی پھیلانے والوں کو بے نقاب کرے،متاثرین کی امداد کیلئے آیا ہوں،حکومت سندھ کے کاموں پر تنقید نہیں کرونگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں نوابشاہ سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مجھے ٹی وی پر زرداری صاحب کا حکم ملا کہ میں نوابشاہ آ جاؤں اور میں حکم کی تعمیل کیلئے نوابشاہ آگیا ہوں، انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب عوام کیلئے بھی اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکالیں تاکہ عوام کا بھلا ہوسکے، انہوں نے کہا کہ زرداری اور گیلانی صاحب سے گزارش ہے کہ وہ عوام کیلئے کچھ کریں، میں پاکستان کو بچانے میں کردار ادا کررہا ہوں، سیاست کو بھول جائیں ملک کو بچائیں