پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3300 تک جاپہنچی ،سیکرٹری معدنیات پنجاب سمیت 17افراد مرض کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے

پیر 12 ستمبر 2011 11:24

حکومت پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے سری لنکا سے مدد مانگ لی ہے جبکہ لاہور میں سیکرٹری معدنیات پنجاب سمیت 17افراد مرض کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر سری لنکن صدر کی جانب سے اگلے دو روز میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے طبی ماہرین کی ٹیم پنجاب بھجوائی جارہی ہے جو ڈینگی کی وبا پر قابو پانے میں حکومت پنجاب کی حالیہ کوششوں میں مدد دے گی۔دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3300 تک جاپہنچی ہے جن میں صرف لاہور سے 3040ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ ایک ہزار سے زائد مریض ڈینگی بخار کے ٹیسٹ کے لئے آتے ہیں ان میں 400 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :