ڈینگی کے باعث لاہور کے تمام تعلیمی ادارے 10 دن کے لیے بند

منگل 13 ستمبر 2011 12:33

پنجاب حکومت نے ڈینگی کے باعث لاہور کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 10 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق تعلیمی ادارے کل سے بند کردئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں کے ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے سپرے کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ڈینگی وبائی مرض اختیار کرگیا ہے اور اب تک 4 ہزار سے زائد ڈینگی بخار کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :