چین حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی پھلوں کی درآمد کیلئے کراچی میں 2 پراسیسنگ پلانٹ تعمیر کریگا

جمعہ 22 دسمبر 2006 16:48

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22دسمبر2006 ) چین نے معیاری حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی پھلوں کی پاکستان سے درآمد کے لئے کراچی میں 2 پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چینی حکومت نے پلانٹ پر سرمایہ کاری کے لئے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کراچی میں 2 پراسیسنگ پلانٹس تعمیر کے گا تاکہ پاکستان سے چین برآمد ہونے والے پھلوں اور بالخصوص آم کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی میں لگائے جانے والے پلانٹس کی یہ منظوری 5 ماہ قبل حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کئے گئے پھلوں کا جائزہ لینے کے لئے آنے والے چینی وفد کے دورہ پاکستان کے بعد سفارش کے بعد دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درآمدی مصنوعات چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے مختلف ساحلی شہروں کے ذریعہ درآمد کی جائی گی جبکہ اس سے قبل پاکستانی درآمدی مصنوعات صرف بیجنگ، کیانگ ڈوانگ، شنگھائی، ڈالیان ور تیانچین کی بندر گاہوں پر بھیجنے کی اجازت تھی۔ ذرائع کے مطابق پچھلے چند برسوں چین میں پاکستانی پھلوں کا استعمال 30 تا 40 فیصد بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :