پنجاب میں ڈینگی بخار وباء کی صورت اختیار کر گیا،مزید3افراد جاں بحق، ہلاکتیں23ہو گئیں،ملک بھر میں 5ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

بدھ 14 ستمبر 2011 20:31

پنجاب میں ڈینگی بخار وبا کی صورت اختیار کرگیا ۔ آج صبح لاہور کے علاقے ٹاوٴن شپ میں ایک اور بچے اور اسپتالوں میں دیگر دو مریضوں کی ہلاکت کے بعد ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے ۔پنجاب میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد چار ہزار تین سو ستائیس ہوگئی ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق صرف لاہو رمیں ہی تین ہزار نو سو اٹھائیس مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں ۔

ڈینگی بخار کے باعث لاہور کے تعلیمی ادارے آج سے دس روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 24 گھنٹے کے اندر لاہور میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے لئے 20 مزید لیبارٹریز قائم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ادھرقومی ادارہ صحت نے ڈینگی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ ایک دن میں تین سو ننانوے مریضوں کا اضافہ ہو گیا۔ ملک بھر میں چار ہزار چھ سو تیس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد پانچ ہزار دو سو ہو گئی۔ ان میں سے چار ہزار چھ سو تیس افراد میں مرض کی تصدیق ہو چکی ہے

متعلقہ عنوان :