لاہور ،ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق ،ہلاکتوں کی تعداد25 ہوگئی

جمعرات 15 ستمبر 2011 11:23

ڈینگی بخار سے لاہور میں 2 اور مریض دم توڑ گئے ۔ اس طرح لاہور میں اب تک مرنے والوں کی تعداد25ہوگئی ہے ۔میوہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4روز قبل نائب قاصد میوہسپتال محمد ایوب میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اسے میوہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں رکھا گیا جہاں محمد ایوب کو مکمل علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی تاہم پلیٹ لٹس کی کمی کے باعث محمد ایوب جانبر نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لاہور کے علاقے مغل میں بھی 19 سالہ لڑکی حنا عتیق ڈینگی کے باعث دم توڑ گئی۔ اب تک لاہورمیں مرنے والوں کی تعداد24ہوگئی ہے جب کہ ہزاروں لوگ اس مرض سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈینگی پھیلانے والا مچھر صاف پانی پر پیدا ہوتا ہے اور اس مرض سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ڈینگی پھیلانے والے مچھر کی افزائش کی جگہوں کو ختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :