ڈینگی :لاہور میں دفعہ 144 نافذ،سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے پر پابندی

ہفتہ 17 ستمبر 2011 12:31

ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے سری لنکن ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ڈی سی او لاہور کے مطابق شاہراہوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے اور پانی پھینکنے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اور کھلے مقامات پر پانی جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.۔ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی گھر کا واٹر ٹینک کھلا ہوا ملا تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی .نجی ہسپتال ڈینگی کے ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 90 روپے لے سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :