ڈینگی بے قابو، لاہور میںآ ج تین جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد34 ہوگئی، لاہور میں دفعہ 144 نافذ،سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے پر پابندی

ہفتہ 17 ستمبر 2011 14:14

لاہور ڈینگی پر قابو پانے کی حکومتی کوششیں بارآور ہوتی نظر نہیں آرہیں اور صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔آج بھی لاہور میں ڈینگی کے باعث ایک لڑکی ، ایک خاتون اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس سے لاہور میں ہونے والی ڈینگی سے ہلاکتیں 34 ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق 18 سالہ کاجل سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھی لیکن آج ڈینگی کے باعث دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

کاجل اقبال کالونی قربان لائن کی رہائشی تھی۔

32 سالہ میمونہ نامی لڑکی فوجی فاوٴنڈیشن ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی جبکہ شاد باغ کا جمیل ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا.ڈینگی کے باعث اب تک پنجاب میں 6 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈینگی سب سے زیادہ لاہور کو متاثر کیاہے ۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نجی لیبارٹریوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90 روپے مقرر کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :