ڈینگی سے آج پنجاب میں مزید9مریض چل بسے،پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد40ہو گئی،مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے علیحدہ وارڈز قائم کرنے کے باوجود بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 17 ستمبر 2011 19:29

سیلاب کی آفت کے بعد ملک اب ڈینگی کی وبا کا شکار ہورہا ہے ۔پنجاب کے بعد ڈینگی بخار نے سندھ اورخیبر پختونخوا کا رخ کرلیا۔ پنجاب میں آج مزید نو مریض چل بسے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعدادچالیس ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب میں پانچ ہزار سات سوچونتیس مریض ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے علیحدہ وارڈز قائم کرنے کے باوجود بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسپتالوں میں انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، جگہ کم اور مریض بہت زیادہ ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل سری لنکن ٹیم نے سیمپلز حاصل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں ریس کوٹ پارک ،کینال پارک ، گل برگ ، ماڈل ٹاوٴن کے علاقوں میں ڈینگی مچھر کی موجودگی کی نشادہی کی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے صرف کینٹ اور ماڈل ٹاوٴن میں ڈینگی کی نشادہی کی گئی تھی ۔ملتان کے مختلف اسپتالوں میں چوالیس مریض زیرعلاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مریض لاہور سے آئے ہیں۔ ملتان شہر میں ڈینگی کا مرض فی الحال نہیں ہے ۔ فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تین سو ہوگئی ہے ۔ یہاں بھی زیادہ تر مریض لاہور سے آئے ہیں

متعلقہ عنوان :