سانحہ 12مئی،حکیم سعید کے قاتلوں سمیت کراچی کا امن تباہ کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے،نوازشر یف ، پرائیویٹ ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کو لوٹنا بند کردیں اگر مفت علاج نہیں کر سکتے تو صرف اخراجات وصول کریں،صلح کے نام پر کچھ لوگوں کوبخش دینا پاکستان کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہو گی ، کرپشن کی نشاندہی اور احتساب کی بات کرنا کوئی جرم نہیں،مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2011 20:36

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ 12مئی ،حکیم سعید کے قاتلوں سمیت کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے صلح کے نام پر کچھ لوگوں کوبخش دینا پاکستان کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہو گی ، سیلاب کے نام پر سیاست کرنے سندھ نہیں گیا تھا کرپشن کی نشاندہی کی نشاندہی اور احتساب کی بات کرنا کوئی جرم نہیں ، لوڈ شیڈنگ سے اگر عوام مشکلات کا شکار ہیں تو اس پر بات کرنا بند کر دینا چاہیے،حکومت کی اصلاح کے لئے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر بات کرنا ہو گی ،شہباز شریف سیکیورٹی خدشات کے باوجود دن رات کام کر رہے ہیں جس پر یقینا شاباش کے مستحق ہیں ، رواں ماہ کے اختتام تک ڈینگی وائرس کم ہو جائے گا اور دسمبر تک اس پر مکمل قابو پا لیا جائیگا، پرائیویٹ ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کو لوٹنا بند کردیں اگر مفت علاج نہیں کر سکتے تو صرف اخراجات وصول کریں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کے بعد علامہ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز شریف اور سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے