ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ،صرف پنجاب میں ہلاکتیں51تک پہنچ گئیں

اتوار 18 ستمبر 2011 12:52

ملک بھرمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتاجارہاہے صرف پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی ۔ڈینگی وائرس نے سب سے زیادہ پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ،رات گئے لاہور کے علاقے دراوغہ والی سے تعلق رکھنے والی ایک 35 سالہ خالدہ بی بی نامی خاتون سروسز اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار بیٹھی ۔

(جاری ہے)

صرف صوبائی دارلحکومت لاہور میں مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے زاہد ہو گئی ہے ۔فیصل آباد میں ڈینگی کے تین سو زائدکیسز سامنے آئے ، ڈینگی سے ایک شخص ہلاک ہواہے ۔ اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں اضافے کی وجہ سے پیلیٹی لٹس کٹس کی قلت پیداہوگئی ہے ۔ شہر میں خون سے پیلٹی لٹس علیحدہ کرنے والی مشین نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے جبکہ نجی لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹ کی فیس چھ سو روپے وصول کررہی ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہاہے

متعلقہ عنوان :