کوئی بھی غیر ملکی ادارہ حکومت کی اجازت کے بغیر متاترہ علاقوں میں براہ راست حصہ نہیں لے سکتا، وزیر اطلاعات ،بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ ایک ماہ بعد تمام فریقین کے ساتھ مل کر لگایا جائیگا، عوام، عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری سے امداد کی توقع ہے، حالیہ بارشوں سے 342 افراد جاں بحق اور 633 زخمی ہوچکے ہیں ، لاکھوں متاثرہ افراد ملیریا، اسہال سمیت متعد د بیماریوں میں مبتلا ہیں، 71 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے، 4 لاکھ 91 ہزار افراد کو 2618 کیمپوں میں رکھا گیا، بارشوں سے 13 لاکھ گھر تباہ ، 20 لاکھ قابل کاشت اراضی سمیت کل 60 لاکھ اراضی متاثر ہوئی، اب تک متاثرین کو ایک لاکھ 66 ہزار خیمے فراہم کئے جا چکے ہیں، 8 لاکھ 69 ہزار فیملی فوڈ پیک، کمبل، مچھر دانیوں سمیت امدادی اشیاء بڑی تعداد میں فراہم کی گئی ہے،وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

اتوار 18 ستمبر 2011 19:15