ڈینگی کے مریضوں کی ضروریات پوری کی جائیں گی، وزیر اعظم گیلانی

پیر 19 ستمبر 2011 16:20

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کیاجائے گا۔شیخ زید اسپتال لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تیمارداری کے موقع پروزیراعظم نے مریضوں اوران کے عزیز اقارب کو یقین دلایاکہ انہیں علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ حکومت ڈینگی وائرس پرقابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اورمزید بہتراقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مریضوں کوپھول اور پھلوں کی ٹوکریاں پیش کیں۔ بعد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اسپتالوں نے اپنی ضروریات سے وفاقی حکومت کوآگاہ کردیاہے جنہیں جلد پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :