اتفاق رائے اور قریبی رابطے سے ہر بیماری کو شکست اور عوام کی فلاح وبہبود کامقصد پورا کرسکتے ہیں ،وزیراعظم گیلانی،عوامی نمائندے صحت کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور سب کو بتائیں کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے، گھر میں بعض اقدامات کے ذریعے اس پر قابو پاسکتے ہیں ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم چیلنج میں کامیاب ہونگے ، قومی کانفرنس سے خطاب

پیر 19 ستمبر 2011 18:23

وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے اور قریبی رابطے سے ہم ہر بیماری کو شکست اور عوام کی فلاح وبہبود کامقصد پورا کرسکتے ہیں عوامی نمائندے آگے آئیں اورصحت کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں سب کو بتائیں کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے اور گھر میں بعض اقدامات کے ذریعے اس پر قابو پاسکتے ہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم چیلنج میں کامیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

پیرکو یہاں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ڈینگی عوامی صحت کیلئے چیلنج بن گیا ہے تکنیکی امور کاپیشہ وارانہ انداز میں جائزہ لیاجاناچاہیے ورنہ غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں انہوں نے کہایہ کانفرنس وفاقی حکومت کا اپنے حلیفوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ہے ہمیں پریشان ہونے کی بجئے اعتمادکے ساتھ مقامی صحت کے نظام کو بہتربناناہوگا انہوں نے کہا کہ ڈینگی صرف ہمارے ملک یا کسی مخصوص صوبے کامسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی مسئلہ بن چکاہے اور پاکستان بھی دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں کی طرح ایک متاثرہ ملک ہے دنیا میں پانچ کروڑ افراد سالانہ اس سے متاثر ہوتے ہیں لیکن یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے اور عوام کو آگاہ کرکے صورتحال پر قابو پایاجاسکتاہے