لاہور: ڈینگی کے مزید 6 مریض دم توڑ گئے ,تعداد 46 ہوگئی

منگل 20 ستمبر 2011 11:36

لاہور میں ڈینگی کے مزید چھ مریض دم توڑ گئے جس کے بعد شہر میں مرنے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں بھی ایک بچی ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گئی۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد ساڑھے چھے ہزار سے بڑھ گئی ہے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے اوور چارجنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔میوہسپتال انتظامیہ کے مطابق نارووال کے عنایت مسیح کو دوروز قبل ہسپتال لایا گیا ۔

(جاری ہے)

جنرل ہسپتال میں جاں بحق ہونے والا محمد آصف پھولنگر کا رہائشی تھا۔سی ایم ایچ میں ٹاون شپ کا فاروق جبکہ شیخ زید ہسپتال میں اوکاڑہ کی سیرت فاطمہ جاں بحق ہوگئی ۔سوشل سیکورٹی اسپتال میں جلو موڑ کی نورجہاں اور گارڈن ٹاون کے نجی ہسپتال میں طاہر غفور انتقال کر گئے ۔ سر کاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید 205کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 173کا تعلق لاہور سے ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6666ہوگئی ہے ۔ ان میں سے 6126 لاہور کے رہائشی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :