پنجاب: ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد67 ہوگئی

بدھ 21 ستمبر 2011 11:28

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید گیارہ مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سڑسٹھ ہوگئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید بارہ سو مریض اسپتالوں میں لائے گئے جس میں سے ایک ہزار مریضوں کاتعلق لاہور سے ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔دوسری جانب لاہور میں انتظامیہ نے ڈینگی ٹیسٹ کے لئے زائد فیس وصول کرنے پر دس لیباٹریز کے خلاف کارروائی بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :