لاہور میں آج ڈینگی سے مزید 7افراد جاں بحق ،پنجاب میں ہلاکتیں83ہو گئیں،حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود ڈینگی کی وباء پر قابو پانا محال ہو گیا، ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ڈینگی کی افزائش کی جگہوں کو ختم کرنا ہوگا ، سری لنکن ماہرین

جمعرات 22 ستمبر 2011 20:08

لاہور میں آج ڈینگی سے مزید سات افراد دم توڑگئے جبکہ ایک شخص اوکاڑہ میں چل بسے پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تراسی ہوگئی ہے پنجاب میں آٹھ ہزاردوسوسترہ سے زائد لوگ ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں صرف لاہور کے ساڑھے سات ہزار مریض شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کے تمام تر اقدامات کے باجود ڈینگی کی وبا پر قابو پانا محال ہوگیا ہے اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسپتالوں میں جگہ کم ہونے کے باعث ایک بیڈ پر دو سے تین مریض زیر علاج ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسپرے نہیں کروایا جارہا ۔حکومت پنجاب نے لاہور میں پیر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزیرتعلیم پنجاب کے مطابق اسکولوں کا وقت صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوگا، شام کو کھیل کے مقابلے بھی نہیں کرائے جاسکیں گے ۔وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے اسپرے نہ کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا گیا

متعلقہ عنوان :