پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 84ہوگئی

جمعہ 23 ستمبر 2011 11:37

پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں لاہور میں بارہویں جماعت کی طالبہ بھی ڈینگی کی وجہ سے دم توڑ گئی ۔ جس کے بعد ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد چوراسی ہوگئی ہے ۔پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار آٹھ سو سے زائد ہے ۔ جس میں ساڑے آٹھ ہزار مریضوں کا تعلق لاہورسے ہے ۔ اسپتالوں میں مریض بڑی تعداد میں لائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اسپتالوں میں بیڈز کی قلت ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سرکاری اسپتالوں کے ساتھ چھوٹی ڈسپنسریوں کو بھی فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ بڑے اسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کیاجاسکے ۔پنجاب حکومت نے ڈینگی کے خلاف مزید اقدامات کرتے ہوئے لاہور میں ایک ماہ کے لئے تمام اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی ختم کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :