نواز شریف نے حکومت سے امریکی دھمکیوں پر پارلیمنٹ اورسیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا ، عوام سے قومی معاملات کو چھپانا قوم کو اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہے، مسلح ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے انتخابات میں حصہ لینے پر ضرور پابندی ہونی چاہئے، حکومت کراچی کے معاملات کا نوٹس لیتی تو سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کی ضرورت نہ پڑتی، جو لوگ ڈینگی پر سیاست کر رہے ہیں قوم اور میڈیا دیکھ رہا ہے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے صرف لاہور نہیں پنجاب کے تمام شہروں میں اقدامات کئے جا رہے ہیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کی بریفنگ کے بعد پریس کانفرنس

جمعہ 23 ستمبر 2011 21:40

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں نواز شریف نے حکومت سے امریکی دھمکیوں پر پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور عوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے قومی معاملات کو چھپانا قوم کو اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہے، مسلح ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے انتخابات میں حصہ لینے پر ضرور پابندی ہونی چاہئے، حکومت کراچی کے معاملات کا نوٹس لیتی تو سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینے کی ضرورت نہ پڑتی، ڈینگی کے خاتمے کیلئے صرف لاہور نہیں پنجاب کے تمام شہروں میں اقدامات کئے جا رہے ہیں، اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے کیلئے ٹی وی اشتہارات میں ڈینگی کو جان لیوا بیماری قرار دینا درست نہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے، جو لوگ ڈینگی پر سیاست کر رہے ہیں قوم اور میڈیا ان کو دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز میو ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کی بریفنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے