ڈینگی: مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ، ہلاکتوں کی تعداد 99 ہو گئی

ہفتہ 24 ستمبر 2011 11:39

لاہور میں ڈینگی وائرس نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ آج جنرل اسپتال لاہور میں ڈینگی وائرس کی وجہ سے 20 سالہ مدثر اور 35 سالہ شوکت جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اب تک کل ہلاکتوں کی تعداد 99 ہو چکی ہے ، سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے سبب پریشانی کا سامناہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی تصدیق کے بعد ان علاقوں میں خصوصی طور پر اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے ۔ ملتان سمیت دیگر شہروں لیہ۔ وہاڑی، فتح پور۔ خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور نواحی علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :