لاہور:ڈینگی سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھل گئے

پیر 26 ستمبر 2011 11:33

لاہور ڈینگی کے باعث بارہ روز تک بند رہنے کے بعدلاہور کے تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں, ڈینگی سے خوفزدہ والدین نے پریشانی کااظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے 13 ستمبر کو لاہور کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیوں اور ٹیوشن اکیڈمیز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ڈینگی کے خاتمے کا سپرے کرنے اوردوسرے حفاظتی اقدامات کا حکم دیا تھا۔ ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں کا سروے جاری ہے ۔ صرف وہی تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے گی جو ڈینگی سے بچاوٴ کے اقدامات مکمل کرلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :