کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی نے جارحیت کی تو پھر پوری قوم دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے،نواز شریف،آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کی تمام پالیسیوں اور ماضی کی قرار دادوں پر عمل نہ ہونے کے حوالے سے تمام تحفظات پر بھی بات کی جائے گی، قوم کوحقائق بتائے جاتے اور پارلیمنٹ کی قرار دادوں پر عمل ہوتا تو آج ملک میں یہ نوبت نہ آتی، ڈینگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلی شہباز شریف، ان کی ٹیم اور ڈاکٹرز کا کردار قابل تعریف ہے،جناح ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 ستمبر 2011 19:03

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے، کسی نے بھی جارحیت کی تو پھرسیاست سے بالاتر ہو کر پوری قوم دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، قوم کوحقائق بتائے جاتے اور پارلیمنٹ کی قرار دادوں پر عمل ہوتا تو آج ملک میں یہ نوبت نہ آتی، آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کی تمام پالیسیوں اور ماضی کی قرار دادوں پر عمل نہ ہونے کے حوالے سے تمام تحفظات پر بھی بات کی جائے گی، ڈینگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلی شہباز شریف، ان کی ٹیم اور ڈاکٹرز کا کردار قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز جناح ہسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ممتاز ججا اور ڈینگی سے متاثرہ دیگر افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف ، ان کی ٹیم اور ڈاکٹرز کے اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں کمی آ رہی ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف تمام سیمینارز اور تقریبات میں ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگاہی دے رہے ہیں اور ڈاکٹرز بھی اپنی قوت سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں